اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پریس کلب کے سابق صدر، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا نے اسلام آباد چےمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے سینئر رہنماﺅں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صحافتی کیرئیر اور مختلف ادوار حکومت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ محمد نواز رضا نے اپنی پہلی کتاب ”رودادِ سیاست“ بانی صدر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری محمد کامران عباسی کو پیش کی جب کہ چیمبر کی جانب سے نواز رضا کو شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری سجاد سرور، ممبر ایگزیکٹو کونسل، عمران شبیر عباسی ممبر جنرل کونسل محمد طاہر آرائیں، نائب صدرمدثر فیاض چودھری اور سینئر جرنلسٹ ناصر میر، مرزا عبدالقدوس اور میاں منیر احمد بھی موجود تھے۔