چمن میں پاک افغان سرحد 5روز کی بندش کے بعد کھول دی گئی

96

چمن(صباح نیوز)چمن میں پاک افغان سرحد 5روز کی بندش کے بعد کھول دی گئی۔ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق پاک افغان بارڈر صبح8سے شام4بجے تک پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولا گیا ہے۔چمن سرحد افغان طالبان نے اپنے مطالبات کے حق میں بند کی تھی۔ چمن کے ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر باب دوستی مسافروں کی آمدورفت اور تجارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق چمن سرحد پر باب دوستی صبح 8 سے شام4 بجے تک پیدل مسافروں اور تجارت کے لیے کھلا رہے گاتاہم پاکستانی شہریوں کے پاس ان کا قومی شناختی کارڈ جبکہ افغان شہریوں کے پاس تذکرہ(سفری اجازت نامہ)ہونا لازمی ہے۔