ایران سے عراق کو بجلی کی برآمد معطل

169

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکام نے عراق کے لیے بجلی کی برآمد معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عراق تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، تاہم وہ توانائی کے شعبے میں انتہائی حد تک ایران پر انحصار کرتا ہے۔ بغداد حکومت اپنی گیس اور بجلی کی ضروریات کا ایک تہائی حصہ ایران سے لیتی ہے۔ عراق کا بوسیدہ ڈھانچہ اپنی 4 کروڑ کی آبادی کی ضروریات پوری کرنے میں خود کفیل ہونے سے قاصر ہے۔ ایرانی حکام نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 6 ارب ڈالر کے قرضے ادا کرے۔