آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

336

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور عزم کا اظہار کیا کہ چین بطور اسٹرٹیجک پارٹنر پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر  نے مزید بتایا کہ جی ایچ کیو میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدسمیت دیگر عہدیداران  بھی موجود تھے۔