چمن بارڈر پرپانچ روز کی بندش کے بعد آمدورفت اور تجارت بحال

340

چمن: افغان مجاہدین طالبان  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ باب دوستی کی بندش سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،جس کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کو کل سے ہر قسم کی آمدورفت کیلیے کھول دیا جائے گی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق افغان طالبان نے کہا کہ پاکستانی حکام سے کے ساتھ 5میں سے 3شرائط پر اتفاق کیا ہے، بقیہ 2شرائط  پربعد میں زیر بحث کی جائے گی،باب دوستی  پیدل آمدورفت کے لیے روزانہ 8گھنٹے کھلا رہے گا،پیدل آمدورفت شناختی کارڈ ، افغانی دستاویزات اور مہاجر کارڈ پر بھی ہوگی۔

دوسری جان افغان  ڈپٹی کمشنرجمعہ داد کا کہنا تھا کہ اسپین بولدک پر قبضے کے بعد طالبان شیڈو گورنر کے مطالبات سامنے آئے،مذاکرات کی کامیابی کے بعد کل سے باب دوستی کھول دی جائے گی،کل سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ باب دوستی سے آمدورفت کا وقت صبح 8سے شام 4بجے کردی ہے، بڑی تعداد میں افغان پھنسے ہوئے تھے جن میں زیادہ تر افغان فیملیز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کے علاقے سپین بولدک پر واقع پاکستان افغان سرحد کو طالبان کی جانب سے چھ اگست کو شرائط کی منظوری تک بند کر دیا گیا تھا۔