اراکین کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں، شازےہ مری

123

کراچی (آن لائن)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ایف آئی اے کے ذریعے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین کو ہراساں کرنے کے حربوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے قومی اور صوبائی ارکانِ اسمبلی کو بھیجے گئے نوٹس صرف ایک اور غنڈہ گردی کا حربہ ہے جو کہ ناکام ہوگا۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکٹا)کو اپوزیشن اراکین کے خلاف استعمال کرنا نیازی حکومت کا معمول بن چکا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی اس نالائق حکومت کے ایسے حربوں کو ناکام بنائی گی۔ قبل ازیں شازیہ مری نے سجاول ضلع کے پیپلزپارٹی کے ضلعی اطلاعات سیکرٹری سورج سجاولی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سورج سجاولی کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا اور ہم مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی، تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات اور مغفرت عطا کرے۔