لاڑکانہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 سے زائد دکانداروں پر 20 ہزار روپے جرمانہ

183

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے کورونا ایس او پیز کا جائزہ اور لاک ڈائون پر عمل درآمد کے لیے اینٹی انکروچمنٹ فورس اور میونسپل عملے کے ہمراہ پاکستانی چوک، بندر روڈ، جناح باغ چوک، اسٹیشن روڈ، رائل روڈ، ریشم گلی اور شاہی بازار کا دورہ کرکے لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 10 سے زائد دکانداروں پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے 5 دکانوں کو سیل کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کے دوران متعدد دکانداروں نے اپنی دکانوں کو تالے لگاکر گھر روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے 8 اگست تک اعلان کردہ لاک ڈائون کے آخری روز تاجروں کی جانب سے اپنا کاروبار بند کرنے کے بجائے دکانیں کھول کر کاروبار کرنا حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے جو برداشت نہیں۔