لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کے سابق امیر ، سابق رکن مرکزی شوریٰ چودھری نذیر احمد خان انتقال کر گئے ۔ چودھری نذیر احمد خان سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بھوپال والا میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امرا لیاقت بلوچ ،راشد نسیم ،پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،اسد اللہ بھٹو ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ،سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ،شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد المالک،مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس،قیصر شریف نے چودھری نذیر احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ جماعت کے رہنمائوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعاہے۔