گوجرانوالہ حادثہ، ایل پی جی کا گاڑیوں میں استعمال غیر قانونی ہے،شعیب خان جی

271

کراچی(کامرس رپورٹر)سینئر وائس چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)شعیب خان جی نے گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ہونے والے حادثے میں انسانی جانوں کی زیاں کی شدید مذمت کی ہے۔ شعیب خانجی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی وجہ ایل پی جی کا گاڑیوں میں غیر قانونی استعمال ہے، ایل پی جی اسی لیئے خطرناک ہے کہ یہ سلنڈر سے لیک ہوکر گاڑی میں ہر طرف پھیل جاتی ہے،جس کی وجہ سے آگ فورا چاروں طرف پھیل جاتی اور ایک المناک حادثے کا باعث بنتی ہے جبکہ سی این جی چونکہ ہوا سے ہلکی ہے لیک ہونے کی صورت میں ہوا میں تحلیل ہو جاتی ہے۔شعیب خان جی نے کہا کہ فیول کے طور پر گاڑیوں میں ایل پی جی کے استعمال پراوگرا کی جانب سے مکمل پابندی ہے تو پھر انتظامیہ، اعلی حکام اور حکومتی ادارے غافل کیوں ہیں۔