لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی 14 اگست یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے تحت منائی جائے گی، یوم آزادی کے سلسلے میں پاک آرمی زندہ باد موومنٹ کی جانب سے میونسپل اسٹیڈیم سے ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف روڈ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں شرکا نے ہاتھوں میں قومی اور کشمیر کے پرچم اور بینر اٹھاکر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلق شگاف نعرے بھی لگائے۔