آرمی چیف کی این سی او سی کو مسلسل محنت پرمبارکباد

373

راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی ٹیم کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کا کورونا وبا کے خلاف پاکستان کے موثر ردعمل کے لیے ناگزیر ہے، این سی او سی کے بہترین ردعمل سے ہی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔