سراج الحق پر مزدوروں کو فخر ہے‘تجمل حسین

209

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر اول اور EOBI ایمپلائز فیڈریشن پاکستان کے صدر میاں تجمل حسین نے کہا کہ ملک کو بنے ہوئے 74 برس ہوگئے ہیں۔ 1969ء میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی بنیاد اس نظریات پر رکھی گئی تھی کہ دنیا بھر کے مزدوروں کو نبی مہربانؐ کی امتی بنائیں گے۔ حضرت محمد مصطفیؐ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے ایک تاریخی کام کیا ہے (ای او بی آئی) میں مزدوروں کے لیے 60 چارٹر دیے ہیں جو پاکستان کے کسی ادارے کے لیے ایک نمایاں کام ہے جو مزدوروں کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک فی صد لوگ 99 فی صد لوگوں سے ووٹ لے کر مزدوروں کے حقوق کے خلاف بات کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کا امیر اور دو مرتبہ صوبے کا فنانس کا وزیر بنا ہے لیکن آج بھی وہ تین مرلے کے چھوٹے سے گھر میں رہتا ہے۔ مجھے اور نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے ہر مزدور کو اپنے اس لیڈر اور قائد پر فخر ہے۔ ہمارے ملک کو ان جیسے قائد اور لیڈر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے سرخوں کو ہر ادااروں میں شکست دی۔