طالبان کا مزید 2 صوبوں پر قبضہ

440

طالبان نے گزشتہ دو دنوں میں نیمروز اور جوزجان صوبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

طالبان نے قندوز شہر کے پولیس ہیڈ کوارٹر ، گورنر کمپاؤنڈ اور شہر کی جیل کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق قندوز میں مقامی ذرائع اور صحافیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا ہے۔

قندوز صوبائی اسمبلی کے رکن عمروالدین ولی نے کہا ، “کل دوپہر سے شدید جھڑپیں شروع ہوئیں ، تمام سرکاری ہیڈکوارٹرز طالبان کے کنٹرول میں ہیں ، صرف آرمی بیس اور ہوائی اڈہ اے این ڈی ایس ایف افغان سکیورٹی فورسز کے پاس ہے جہاں سے وہ طالبان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔”

قندوز میں حفظانِ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ طالبان و سیکورٹی حکام کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں 14 افراد کی موت جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں اور 30 ​​سے ​​زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔