وفاق کے عدم تعاون کے باوجود سندھ حکومت کی کارکردگی نمایاں ہے،بلاول

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں ردوبدل ایک حقیقی عوامی حکومت کے چیک اینڈ بیلنس کا مظہر ہے، کابینہ میں ردوبدل سے عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کا تسلسل مزید موثر اور بہتر ہوگا، سندھ کی عوامی حکومت ہر مشکلات میں عوام کے ساتھ ہے، عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن کاوشیں اٹھا رہی ہے، عالمی وبا اور وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود حکومتِ سندھ کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں ہے، کراچی میں عوامی مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سندھ کے نئے وزراء، مشیر اور ایڈمنسٹریر کراچی سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کرنے
والوں میں وزیراعلیٰ کے مشیر منظور حسین وسان، اور صوبائی وزراء سردار شاہ، جام خان شورو، فیاض بٹ، سید ضیاعباس، ساجد جوکھیو اور گیان چند ایسرانی اورایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی شامل تھے، نئے وزراء ، مشیر اور ایڈمنسٹریر کراچی نے نئی ذمے داریاں تفویض کرنے اور ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا اور چیئرمین بلاول زرداری کو یقین دلایا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے عوام کی خدمت کریں گے۔ ملاقات کے دوران بلاول زرداری نے کہا کہ