نیشنل بینک کی آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے ٹیم کا اعلان

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشدحسین نے 8 تا14 اگست کوماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ماڑی پٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا ہے 18 رکنی ٹیم کی قیادت انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ابوبکرمحمود کرینگے دیگرکھلاڑیوں میں عثمان ملک، محمد نوید،ابوزر،کاشف جاوید، علی حسن افراز، محمد عتیق، نوہززاہدملک،فیضان، محمددلبر،عامر علی، جیند منظور، شان ارشاد،مظہر عباس، ایم جیندکمال، محمد ارسلان قادر،معین شکیل،احمد ندیم جبکہ منیجر ایم انور فاروقی، ہیڈکوچ اولمپئین رانا مجاہد علی، ویڈیوانالسٹ اور گول کیپر کوچ سید ابوزر امراؤجبکہ دیگر آفیشلز میں،زیشان اشرف، آصف احمد خان شامل ہیں ۔ اس موقع پر نیشنل بینک کی جانب سے ٹیم کے لیے شرٹ کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔