طالبان و افغان فوج کے درمیان لڑائی جاری، طالبان نے مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگادی

247

کابل: افغانستان کے صوبے جوزجان کے شہر شبرغان میں افغان طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے، جس کے دوران طالبان نے مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگا دی ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فورسز سے لڑائی کے بعد طالبان شبرغان شہر میں داخل ہوگئے ہیں، اور متعدد اہم سرکاری عمارتوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیاہے کہ شبرغان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی میں شدت کے بعد مارشل عبدالرشید دوستم بھی کئی ماہ بعد 4 اگست کی رات کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے شبرغان شہر کی سکیورٹی کے حوالے سے حکام سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔