اسرائیل کی ایران پر حملہ کرنے کی تیاری مکمل

679

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونتھ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ایران کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے بینی گینٹز نے کہا کہ ایران لبنان اور غزہ میں اپنی طاقت قائم کرکے ، شام اور عراق میں ملیشیا تعینات کرکے ، اور یمن میں حامی قائم کرکے اسرائیل کے لیے بڑا محاذ تیار کرنا چاہتا ہے۔

چند عرصہ قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنان سے راکٹ فائر کرنے کا ذمہ دار ایران حمایت یافتہ فلسطینی عناصر کو ٹھہرایا تھا ۔

اسرائیلی فوج بھی اعلان کرچکی ہے کہ تین میزائل لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف داغے گئے اور ان میں سے ایک میزائل لبنانی علاقے میں گرا۔