پشاور (جسارت نیوز)پاکستان ا سپورٹس بورڈکے ڈی جی اسپورٹس کرنل (ر)آصف زمان کی ہدایت پر اسلام آباد اورپی ایس بی کوچنگ سینٹرسمیت کوئٹہ،سندھ اور لاہور سینٹرزمیں جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی اسپورٹس مقابلے منعقد ہونگے،پشاور سینٹر میں ا سکواش اور بیڈمنٹن کے میچزکھیلے جائینگے۔جسکے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر پرویز علی کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی جشن آزادی کے حوالے سے پی ایس بی انتظامیہ کی جانب سے مختلف سینٹرز میں کھیلوں کے مقابلے منعقدکئے جائینگے،اس ضمن میں جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 14اگست کوٹینس اور فٹ بال کے میچزکھیلے جائینگے،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں 11تا 14اگست بیڈمنٹن اور ا سکواش کے مقابلے منعقد ہونگے۔