سکھر ، پولیس کی جانب سے نوجوان کو مبینہ گرفتار کر کے لاپتا کرنے کا معاملہ

111

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی جانب سے نوجوان کو مبینہ گرفتار کر کے لاپتا کرنے کا معاملہ، نوجوان وسیم کے والد غلام عباس کی پٹیشن پر سماعت، سندھ ہائی کورٹ سکھر کی ڈویژنل بینچ نے سماعت کی، سماعت پر پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، نوشہروفیروز پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے وسیم نامی شخص کو نہ گرفتار کیا نہ اس کا کوئی علم ہے۔ پٹیشنر کا مؤقف ہے کہ پولیس نے میرے بیٹے کو دکان سے گرفتار کیا اور لاپتا کیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ وسیم کو 25 اگست تک عدالت میں پیش کیا جائے۔