لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے ایس ایس پی عمران قریشی کی سربراہی میں بھاری نفری، بکتر بند گاڑیوں اور اے پی سی چین والی گاڑیوں کے ساتھہ عاقل پیر شیر اور کیٹی ممتاز کے کچے والے علاقوں کے دریائی اور کچے کے علاقوں کے اندر ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور آماجگاہوں کے آگ لگاکر تباہ کردیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے ہیوی مشینری، اے پی سی چین اور بھاری نفری کے ساتھ مختلف گینگز سے تعلق رکھنے والے ڈاکوئوں کی آماجگاہیں تباہ کردی ہیں جو آپریشن ڈاکوؤں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔