سعودی عرب جوہری ہتھیارنہ بنانے پر ایران سے معاہدے کی حمایت پر آمادہ

74

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اگر ایران امریکا سے معاہدے میں جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی یقین دہائی کرادیتا ہے تو سعودی عرب اس کی حمایت کو تیار ہے۔ انہوں نے آسپین سیکورٹی فورم کے زیراہتمام ایک ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقینی طور پر ایران کے ساتھ معاہدے کی حمایت کو تیار ہیں، لیکن اس معاہدے میں اس امر کی یقین دہانی کرائی جانا چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اب یا پھر کبھی بھی حاصل نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سمجھوتے میں اصل چیلنج یہی امرہے۔