حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں ٹرین سے گر کر مسافر جاں بحق ہوگیا، اسلام آباد ریلوے پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقہ تھانہ راہوکی حد میں مین ریلوے لائن پرلاہور سے کراچی جانے والی ٹرین ،کراچی ایکسپریس سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مرنے والے کی شناخت نصیر الدین ولد بشیر الدین کے نام سے ہو ئی جو دوڑ شہر ضلع بے نظیر آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے متوفی کی نعش دیہی ہیلتھ مرکز ٹنڈو جام لے جائی گئی جہاں سے اسے دوڑ منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پھلیلی تھانہ کی حدود حیدرآباد ریلوے لائن کے قریب گندے پانی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کو شناخت کے لیے سول اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھ دیا گیا ہے ۔