راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےپاکستان پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن واستحکام کےلئےپولیس کا کردار قابل فخر ہے۔
Salute to martyrs of Pakistan Police on Police Martyrs Day. “Pakistan Police has made monumental sacrifices in the line of duty over the years, contributing immensely in bringing peace and stability to the country ”, COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 4, 2021
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے یوم شہداء پولیس پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا اور بتایاہے کہ آرمی چیف نے یوم شہداء پرپاکستانی پولیس کے تمام شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیس نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیاں دیں۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پولیس کے شہداء کا ملک کے امن و استحکام میں بڑا کردار ہے اور دہائیوں سے پولیس اہلکار جانفشانی سے فرائض انجام دے رے ہیں۔
یاد رہے آج 4 اگست کو ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور دفاتر اور تھانوں میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی ہیں۔