پشاور (خبر ایجنسیاں) گورنر ہاؤس پشاور میں پیر کے روز صوبائی محتسب خیبر پختونخوا کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سید جمال الدین شاہ سے بحیثیت صوبائی محتسب ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں صوبائی
وزرا عاطف خان، شوکت یوسفزئی، فضل شکور خان، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا، مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ گورنر شاہ فرمان نے صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ کو نئی ذمے داریوں پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔