ایشین ٹریڈیشنل گیمز ایسوسی ایشن کا اجلاس

426

حیدرآباد(پرویز شیخ)عالمی تنظیم آئی ٹی ایس جی اے فرانس کے زیر اہتمام ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس گیمز ایسوسی ایشن کے تنظیمی ڈھانچے کو استوار کرنے کے لئے آن لائن میٹنگ منعقد کی گئی۔عالمی صدر پروفیسر گائے جوآن (فرانس) اوریورپی صدر ڈاکٹر پیری لیواگا (اسپین) کی براہ راست نگرانی میں منعقد مذکورہ میٹنگ میں براعظم ایشیا کے اہم ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔