حمزہ شہباز کا ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع

141

لاہور (آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام الزامات سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرا دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے من گھڑت الزامات اور قیاس آرائیوں پر ایف آئی آر درج کی، ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اورغیر قانونی ہے۔ احتساب عدالت میں میرے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے، جو الزمات لگائے گئے ان پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہوں، ایف آئی اے نے جو ایف آئی آر درج کی وہ خلاف قانون ہے، الزامات بے بنیاد ہیں ،تمام الزامات سے انکار کرتا ہوں۔