لاڑکانہ، کھیتی باڑی کے دوران سانپ کے ڈسنے سے 32 سالہ محنت کش جاں بحق

150

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) موہن جو دڑو کے نواحی گاؤں نانگل سائیں میں کھیتی باڑی کے دوران زہریلے سانپ کے ڈسنے سے 32 سالہ محنت کش نوجوان نذیر احمد بھرٹ بیہوش ہوگیا، جنہیں ورثاء کی جانب سے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج محنت کش نوجوان دم توڑ گیا جبکہ ورثاء کی جانب سے ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔