شیخ رشید سندھ حکومت کیخلاف شرا ور فساد نہ پھیلائیں‘ پلوشہ خان

217

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کراچی میں لگائے گئے لاک ڈاﺅن کا دفاع کرتے ہوئے وفاقی وزرا کے بیان پر ردِ عمل دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کی صحت کا تحفظ کر رہی ہے۔پی پی سینیٹر نے شیخ رشید کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں۔ شیخ رشید کی نالائقی کی وجہ سے اسلام آباد غیر محفوظ ہو گیا ہے۔