لاہور ( آن لائن )مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران جب اےک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ شہبازشریف کے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کی اطلاعات ہیں، اس میں کتنی صداقت ہے جس پر رانا ثناءنے جواب دیا کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، ان کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میری طرح میاں شہباز شریف کے لیڈر بھی میاں نواز شریف ہیں، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے چوری کروایا گیا ہے۔