اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے سربراہ اسد عمرنے بلاول زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری آپ کیا کراچی میں لاک ڈاؤن چاہتے ہیں،بھارت میں لاک ڈاؤن لگا تو دنیا نے تباہ کن اثرات دیکھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے ابھی تک بھارتی معیشت سنبھل نہیں سکی،لاک ڈاؤن کے باعث بھارت کی معیشت 7فیصد تک سکڑ گئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بلاول ان امور پر دسترس نہیں رکھتے، مہربانی کریں کورونا کی صورتحال پر سیاست نہ کریں،وزیرا عظم کی پالیسی انسانی جانیں اور روزگاربچانا ہے،عمران خان کی پالیسی کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے۔