پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

215

سیالکوٹ(صباح نیوز) سیالکوٹ حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار احسن سلیم جیت گئے۔ احسن سلیم بریار نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی کو 7ہزار ووٹوں کی برتری سے شکست دے دی ہے تمام 165 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 59799 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگ کے امیدوار طارق سبحانی نے 52799 ووٹ حاصل کیے۔ یوں سیالکوٹ حلقہ پی پی 38 کا یہ معرکہ تحریک انصاف نے اپنے نام کرلیا ہے۔یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 33ہزار 422تھی۔ 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔