شاہ محمود قریشی کی امیر بخش بھٹو سے ممتاز بھٹو کے انتقال پر تعزیت

107

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بدھ کو کراچی میں پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو کی رہائش پر گئے اور ان سے ان کے والد سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلی سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔وزیر خارجہ نے ممتاز علی بھٹو مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کہا کہ ممتاز علی بھٹو، ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور وضع دار شخصیت کے مالک تھے، ممتاز علی بھٹو نے سندھ کی سیاست میں ہمیشہ متحرک اور فعال کردار ادا کیا۔وزیر خارجہ نے ممتاز علی بھٹو مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے