کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپکیلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ آفیشلز متعین کردیے، اولمپین ایازمحمود ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات، ایف آئی ایچ امپائرز مینجر راشد بٹ امپائرز مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی ماڑی پیٹرولیم اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 8 اگست تا 14 اگست ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف رینکنگ کی ٹاپ8 ٹیمیں میگا ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کرینگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کھلانے کے لیے امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز تعینات کردیے ہیں۔1984 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ، پرائیڈ آف پرفارمنس، اولمپین ایاز محمود کو پی ایچ ایف کی جانب سے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشلز محمد شفیق بھٹی (لاہور) اور محمد یٰسین (راولپنڈی) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز کے فرائض سرانجام دینگے۔ٹورنامنٹ آفیسرز میں ڈاکٹر ایس اے ماجد (کراچی)، ایم جاوید صادق (میپکو)، حمزہ طفیل (پشاور)، اسلم شاہ(اوکاڑہ)، محمد علی (کوئیٹہ)، اکرام الحق(ننکانہ صاحب)، غلام مصطفی (حیدرآباد)، مرتضیٰ بھٹی (ایم پی سی ایل)، ذوالفقار حسین (سکھر)، محمد اشرف (اسلام آباد)، ہارون سعید (ڈی جی خان)، نصیر احمد مغل (اسلام آباد)، نثار اسلم (ایم پی سی ایل)، حاجی نعیم (ایم پی سی ایل)، ایم منیب (ایم پی سی ایل)، داور علی (ایم پی سی ایل )، محبوب عالم (ایم پی سی ایل) اور شاہد گل (فیصل آباد) شامل ہیں۔ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد محمود بٹ کو ایونٹ کے ایمپائرز مینجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ احسان الحق (راولپنڈی اور دلاور حسین بھٹی (واپڈا) اسسٹنٹ امپائرز مینجر کے فرائض سرانجام دینگے۔امپائرنگ پینل میں عبدالمنان (حیدرآباد)، محمود علی (پی آئی اے)، ہارون رشید (پشاور)، سبطین رضا(نیشنل بینک)، عبدالولی (کوئیٹہ)، محمد عمران(بہاولپور)،تکریم افتخار کراچی)، محمد بلال (آرمی)، اسد عباس (آرمی) اور زاہد حمید (واپڈا) شامل ہیں۔لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کوآرڈینیٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن متعین کیے گئے ہیں جبکہ حبیب الرحمان ستی اسسٹنٹ کوآرڈینٹر ہونگے۔