ٹوکیو میں جاری اولمپک کھیلوں میں برطانیہ کی ٹیم نے4X200 میٹر فری اسٹائل میں طلائی تمغہ جیتا۔ تھا مس ڈین ، جیمس گے، متھیورچرڈس اور ڈنکن اسکوٹ پر مشتمل ٹیم نے اولمپک کھیلوں میں 113سال بعد اس زمرے میں طلائی تمغہ اپنے نا م کیا۔اولمپک کھیلوں میں 4X200 میٹر فری اسٹائل کی شروعات لندن میں1908 میں ہوئی تھی تب برطانیہ کی جان ڈربی شائر، پال رڈملویک، ولیم فوسٹر اور ہنری ٹیلر پر مشتمل ٹیم نے دس منٹ اور55.6 سیکنڈ وقت کے ساتھ ظ طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد برطانیہ نے اس زمرے میں کئی مرتبہ نقرئی اور کانسہ کے تمغے جیتے مگر کبھی طلائی تمغہ نہیں جیتا۔ٹوکیو میں بر طانوی ٹیم نے چھ منٹ اور58.58 سیکنڈ وقت کے ساتھ نیا یوروپین ریکارڈ تو بنایا مگر وہ اولمپک ریکارڈ سے چوک گئے۔ اولمپک ریکارڈ اور عالمی ریکارڈ دونوں امریکہ کے پاس ہیں۔13 اگست2008 کو بیجنگ میں ہوئے اولمپک کھیلوں میں پر مائیکل فلپس ، ریان لو چیٹ ، ریکی بیرنس اور پیٹر وینڈرکے پرمشتمل امریکہ ٹیم نے چھ منٹ اور 58.56 سیکنڈ وقت کے ساتھ اولمپک ریکارڈ بنایا تھا جو برطانوی ٹیم سے0.02 سیکنڈ کم ہے۔مائیکل فلپس نے پہلے لیگ میں ایک منٹ اور43.31 سیکنڈ کا وقت لیا جبکہ ریان لوچیٹ نے دو سو میڑ کا فاصلہ ایک منٹ44.28 سیکنڈ میں پورا کیا۔ تیسرے لیگ میں ریکی بیرنس نے ایک منٹ اور46.29 سیکنڈ کا وقت لیا۔ آخری دو سو میٹر کے لئے پیٹر وینڈر کے ایک منٹ اور44.68 سیکنڈ کا وقت لیا۔تھا مس ڈین نے پہلی لیگ میں ایک منٹ 45.72 سیکنڈ کا وقت لیا جبکہ جیمس گے نے دوسو میڑ کا فاصلہ ایک منٹ 44.40 سیکنڈ میں طے کیا۔ تیسرے لیگ میں متھیو رچرڈز نے ایک منٹ45.01 سیکنڈ کا وقت لیا۔ چوتھے اور آخری لیگ میں ڈنکن اسکوٹ نے سب سے کم ایک منٹ اور43.45 سیکنڈ کا وقت لیا۔ریو میں برطانیہ کی ٹیم نے 4X200 میٹر فری اسٹائل میں نقرئی تمغہ جیتا تھا۔ اس ٹیم میں جیمس گے اور ڈنکن اسکوٹ بھی شامل تھے جو اس مرتبہ طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ برطانوی ٹیم میں ان دونوں کے علاوہ اسٹیفن ملنی اور ڈینیل ویلس بھی شامل تھے۔ٹوکیو میں نقرئی تمغہ روسی ٹیم نے حاصل کیا۔ اس نے سات منٹ اور1.81 سیکنڈ وقت کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ مارٹن مال یوٹن نے دو سو میر تیرنے میں ایک منٹ45.69 سیکنڈ کا وقت لیا جبکہ دوسری لیگ مکمل کرنے میں ایوان گیروو نے ایک منٹ اور45.63 سیکنڈ کا وقت صرف کیا۔ تیسری لیگ میں ایوگنی رایلوو نے ایک منٹ اور45.26 سیکنڈ کا وقت لیا۔ چوتھی اور آخری لیگ میں میخائل دوگل یوک نے سب سے کم ایک منٹ اور45.23 سیکنڈ کا وقت لیا۔تیسرا مقام سات منٹ اور1.84 سیکنڈ وقت کے ساتھ آسڑیلیا نے حاصل کیا۔ اس ٹیم میں الگذینڈر گراہم( ایک منٹ46 سیکنڈ)، کائل چالمرس ( ایک منٹ45.35 سیکنڈ)، زک انکرٹی (ایک منٹ45.75 سیکنڈ) اور ٹھا مس نیال ( ایک منٹ 44.74 سیکنڈ) شامل تھے۔ امریکی ٹیم جس نے ریو میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور اولمپک کھیلوں میں اس زمرے میں سب سے زیادہ طلائی تمغے جیتے ہیں، چوتھے مقام پر ہیں، چوتھے مقام پر ہی۔ اس نے سات منٹ اور2.43 سیکنڈ کا وقت لیا۔ ریو میں امریکی ٹیم نے سات منٹ اور0.66 سیکنڈ کا وقت لیا تھا جو اس مرتبہ سے کم ہے۔ ریو میں امریکہ کی جس ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا تھا اس میں سے صرف ٹاونلی ہاس نے اس مرتبہ شرکت کی تھی۔