راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ انشااللہ اسی سال نالہ لئی کا منصوبہ شروع ہوگا، نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے اور نالہ لئی سے متعلق وزیراعظم، عثمان بزدار اور نیس پاک سے میٹنگ جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے نالہ لئی کا دورہ کیا اور وہاں موجود نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نالہ لئی سے متعلق عمران خان، عثمان بزدار اور نیسپاک سے میٹنگز جاری ہیں اوراسی سال نالہ لئی کا منصوبہ شروع ہوگا۔
راولپنڈی : 28 جولائی
نالہ لئی میں آنے والی طغیانی کا جائزہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے. https://t.co/Tc0IG0n2DJ pic.twitter.com/e8TRUS8d8F— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 28, 2021
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے سارے نالوں پر لوگوں نے قبضے کیے ہیں، نالہ لئی منصوبے کے افتتاح کی خوشخبری 90 روز کے اندر دیں گے جبکہ نالہ لئی منصوبہ جب شروع کیا تھا تو 26 ارب کا تھا اب 90 ارب تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے، واسا سمیت ریسکیو کیلئے پولیس فوج اور لوکل انتظامیہ موجود ہے جبکہ لوگوں نے اسلام آباد کے سارے نالوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔