آرمی چیف نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

241

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے سعودی وزیرخارجہ  فیصل بن فرحان آلسعود نے  ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت اور افغان امن عمل سمیت علاقائی امن واستحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

منگل کو دفتر خارجہ اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ نے کہا  تھاکہ سعودی وزیر خارجہ کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔ اتفاق کیا گیا ہے کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے، کونسل کا ڈھانچہ کیا ہوگا اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں مقیم 25 لاکھ پاکستانی وہاں اپنے گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنا چاہتے ہیں، امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کے ویزا پابندیوں پر نظر ثانی کرے گا۔اس موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ پرجوش خیر مقدم پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے اپنے مضبوط تعلق مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ہم ادارہ جاتی بنیادوں پر باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔پاکستان پر سفری پابندیوں میں نرمی پر کام کررہے ہیں۔

 مشترکہ پریس بریفنگ سے قبل وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہوا، سعودی عرب کے وفد کی قیادت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔