مرتضیٰ وہاب کی بلاول سے ملاقات ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے منگل کو بلاول ہاؤس میںسندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی۔ملاقات میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ شہرقائد میں عوام کی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔ علاوہ ازیں بلاول زرداری سے صوبائی وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ ، وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ، وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔