ایل اے 32 میں دوبارہ گنتی نہ کرانا تشویشناک ہے‘شازیہ مری

74

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریٹرننگ افسر کا آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت ماننے سے انکار کرتے ہوئے ایل اے 32 میں دوبارہ گنتی نہ کرانا تشویشناک عمل ہے اورریٹرننگ افسر دراصل راجا فاروق حیدر سے اپنی وفاداری نبھانے کے لیے قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اپنے عملے سے اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کراسکے تو ان کی اتھارٹی پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیالے امیدوار اشفاق ظفر نے ہٹیاں بالا پر ہزاروں کشمیریوں کے ساتھ پرامن دھرنا دے کر دوبارہ گنتی کا قانونی حق حاصل کیا ہے اور ایل اے 32 چکار کے عوام دوبارہ گنتی کے اپنے قانونی حق پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ اشفاق ظفر کو دھرنے کے دوران دل کا عارضہ ہو۔