کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے داخلی گیٹ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے بم نصب کر رکھا تھا جو پیر کی صبح زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 4 راہ گیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں ایک کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ دھماکے کا ہدف معلوم نہ ہوسکا۔