پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے 32 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں جاری

211

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کے چناؤ اور انکو کیٹیگرائز کرنے کے لئے 32 کھلاڑیوں کے دوروزہ فٹنس پرفارمنس ٹیسٹ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگئے۔کیمپ کمانڈنٹ وہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہ قومی ہاکی کوچ اجمل خان لودھی اور پاکستان ہاکی ٹیم کے فزیکل ٹرینر عابد امین انکی معاونت کررہے ہیں۔ کھلاڑیون کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر بھی ان سیشنز میں موجود ہیں۔کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی جانچ ماہانہ بنیادوں پر ہوگی، ٹاپ 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر کرینگے، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو بالحاظ پرفارمنس اے ،بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائیگا، اے کیٹیگری کھلاڑی کو 50 ہزار،بی کیٹیگری کو 40ہزار اور سی کیٹیگری کو 30 ہزار روپے ملیں گے، کھلاڑیوں کی ماہانہ فزیکل فٹنس اور سکلز لیول کو مانیٹر کیا جائیگا، چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید پرماہ 3 روز کے اندر سفارشات پی ایچ ایف کو بھجوائیں گے، سینٹرل کنٹیکٹ کی حتمی منظوری صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر دینگے۔ پی ایچ ایف سینترل کنٹریکٹ کے لئے پی ایچ ایف پلیئرز پول کے ٹاپ 30 سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔