اسکردو:ساجد سدپارہ، غیر ملکی اورٹیموں نے کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیما ؤں کی لاشوں کو تلاش کرلیا، ٹیم کو ڈرون کے ذریعے بوٹل نیک کے قریب ایک لاش دکھائی دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد سدپارہ اورٹیمیں آج کیمپ 4کے قریب پہنچی ہیں، جہاں 3لاشیں دکھائی دیں ہیں، ایک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان کا کہنا ہے کہ آج صبح 9بجے جان اسنوی کی لاش کی نشاندہی ہوگئی ہے،لاشیں آج رات تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ میں آجائیں گی۔