پاک فوج نے مزید افغان فوجیوں کو پناہ دیدی

349

پاک فوج نے پھنسے ہوئے مزید افغان فوجیوں کو پناہ دے دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان آرمی کے کمانڈر نے پناہ لینے کیلئے پاک فوج سے رابطہ کیا تو ضروری تقاضے پورے کرکے مدد کی درخواست قبول کی۔

گزشتہ رات یہ افغان سولجرز اروندو چترال سیکٹر میں پہنچ گئے ہیں ان46افغان سولجرز اور 5 افسران کو  پاکستان میں پناہ اورمحفوظ راستہ دےدیاگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان سپاہیوں کو خوراک اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ یہ افغان سپاہی بارڈرپر اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنےکےقابل نہیں رہے تھے اور روری پراسیس کےبعد ان کو باوقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔