ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد ضلع ٹھٹھہ میں پراسرار وائرس نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا، وائرس سے مریضوں کو تیز بخار اور پیٹ میں درد ہوتا ہے، روزانہ ٹھٹھہ ضلع کے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں کئی کئی سو مریض علاج کے لیے لائے جارہے ہیں۔ سول اسپتال مکلی میں 24 گھنٹوں کے اندر دو سو سے زائد مریض اسی وائرس سے متاثر لائے گئے جن میں سے زیادہ تر علاج کرانے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ کچھ مریض ابھی بھی سول اسپتال مکلی کے ایمرجنسی وارڈ میں ہیں جن میں زیادہ تر تعداد چھوٹے بچوں اور خواتین کی بتائی جارہی ہے۔ پراسرار وائرس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔