مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی، آرمی چیف

231

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ان کی اہلیہ ہری پور کے قریب کیپٹن باسط شہید کے گھر گئے جہاں انہوں نے کیپٹن باسط کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن باسط کے اہلخانہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ قوم کو وطن کیلئے قربانیاں دینے والے ہیروز پر فخر ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کیلئے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے عیدالاضحیٰ ضلع کرم میں افغان بارڈر پر جوانوں کے ساتھ منائی تھی