راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کی عید چھٹیاں منسوخ

70

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام عملے کی عید چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور منگل کے روز سے کمپنی کے 3539 ملازمین 24 گھنٹے مختلف شفٹوں میں صفائی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزادر کی ہدایت پر جاری خصوصی آپریشن عید کے تیسرے دن تک جاری رہے گا۔ راولپنڈی میں شہری صفائی کے حوالے سے شکایات 1139 پر مفت کال کر کے درج کروا سکتے ہیں۔یہ بات ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہی۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ عید سے ایک دن قبل ہی سے 3225ورکرز نے راولپنڈی اور مر ی میں فرائض انجام دینا شروع کردیے ہیں جبکہ314 ورکرز ٹیکسلا، کہو ٹہ، کلر سیداں اور گو جر خان میں تعینات کیے گئے ہیں۔ ای ڈبلیو ایم سی کے عید صفائی آپریشن کے لیے مجموعی طور پر413 گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔راولپنڈی شہر میں 12 مستقل اور26موبائل ٹرا نسفر سٹیشن قائم کیے گے ہیں۔