نئے پاکستان میں عوام سے آٹا،بجلی ،گیس سب چھن گیا،مریم اورنگزیب

224

اسلا م آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے یوٹیلیٹی ا سٹورز پر 19 سے 53 فیصد مہنگائی کو عمران خان حکومت کا عوام پر نیا ظلم قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران خان نے غریب عوام سے آٹے، چینی، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی بھی چھین لی ۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی غلام حکومت عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی غلام بناچکی ہے ۔ انہوں نے کہا اے ٹی ایمز، کارٹلز اور مافیاز کو کرپشن کی سہولت دینے والے عمران صاحب نے کھانے پینے پر عوام کو دی جانے والی رعایت چھین لی ۔ انہوں نے کہا نئے پاکستان میں عوام سے آٹا چینی گھی دوائی، تعلیم، صحت، پٹرول بجلی اور گیس سب چھین لیا گیا ۔ انہوں نے کہا گھی کی قیمتوں میں 53 فیصد اضافہ عمران صاحب کے عوام کے لئے’’ احساس ‘‘کی اصلیت ہے ۔