لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) اسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے ڈی ایچ او کی کورونا ویکسی نیشن ٹیم کے ہمراہ شہر کے ریشم گلی، شاہی بازار سمیت دیگر اہم کاروباری علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیتے ہوئے درزیوں اور دیگر دکانداروں کو رجسٹریش کے بعد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی اور ہدایت کی کہ خرید و فروخت کے دوران ماسک پہن کر سینیٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس وبا سے جلد سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔