داسو بس حادثہ؛ چین کی اعلی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

101

اسلام آباد(صباح نیوز) داسو بس حادثے کی تحقیقات کے لیے چین کی اعلیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔چینی ٹیم نے پہلے روز پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق چینی تحقیقاتی ٹیم داسو بس حادثے کے حقائق جاننے کے لیے آج (ہفتہ کو) جائے حادثہ کا دورہ کرے گی، چینی ٹیم کو پاکستانی سیکورٹی حکام بریفنگ دیں گے ۔ خیال رہے کہ بدھ کے روز اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے عملے کی بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایف سی کے2 اہلکار بھی شامل ہیں۔