ترقیاتی منصوبوں کے لیے کثیر تعداد میں بجٹ مختص کیا ہے، اسد قیصر

224

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کثیر تعداد میں بجٹ مختص کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں واپڈا کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین واپڈا نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں واپڈا کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے صوبہ خیبر پختونخوامیں جاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسد قیصر نے کہا موجود حکومت نے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کثیر تعداد میں بجٹ مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانے اور بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا موجود حکومت ڈیموں کی تعمیر کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔