اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو شخص شہباز شریف کی میٹرو بس نہ چلا سکے وہ 22 کروڑ عوام پہ مسلط ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا جو نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے منصوبے نہیں چلا سکتا وہ ملک کو تباہ ہی کرے گا۔ میٹرو بسوں اور سٹیشن کی مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ لاپروائی اور نااہلی قابل مذمت ہے۔ ڈیڑھ ماہ میں میٹرو بس خراب ہونے کا پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کی بنائی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہہ کر بدنام کرنے والا اسے چلانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتا ۔ 126 ارب کے بی آر ٹی پشاور کے کھڈے کھودنے والے کو عام لوگوں، طالب علموں اور خواتین کو روزمرہ سفر میں تکالیف کا احساس نہیں ہوسکتا۔